اقوام متحدہ میں روسی مندوب کا انتقال
Feb ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۲:۳۰ Asia/Tehran
اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب ویتالی چورکین انتقال کر گئے۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے ویتالی چورکین نیویارک میں اپنے دفتر میں انتقال کرگئے۔ان کی موت ایسے وقت میں واقع ہوئی ہے کہ ایک روز بعد ان کی پینسٹھویں سالگرہ تھی۔ ویتالی چورکین انّیس سو بیانوے سے چورانوے تک روس کے نائب وزیر خارجہ اور یوگوسلاویہ کے بارے میں مذاکرات کے عمل میں روسی صدر کے خصوصی نمائندے رہے۔
انّیس سو چورانوے سے اٹھانوے تک بلجیئم اور انّیس سو اٹھانوے سے دو ہزار تین تک کینیڈا میں روس کے سفیر رہےاور پھر یکم مئی دو ہزار چھے سے اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب کی حیثیت سے سرگرم عمل رہے۔