پاکستان میں ایک بار پھر ٹرین پر حملہ، ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑایا
پاکستان کے بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں بدھ کو نوتال کے مقام پر نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں ریلوے سروس متاثر ہوئی۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں ہوئے دھماکے کے بارے میں مقامی ریلوے حکام کے مطابق دھماکے سے ٹریک کے اہم حصے کو شدید نقصان پہنچا اور متاثرہ علاقے میں فوری طور پر فورسز تعینات کر دی گئی ہیں۔
یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب گزشتہ سال بلوچستان میں جعفر ایکسپریس سمیت متعدد ٹرین سروسز کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں سب سے نمایاں جعفر ایکسپریس کی ہائی جیکنگ تھی، جس کے دوران بی ایل اے مجید بریگیڈ نے ٹرین کو ہائی جیک کرکے اس میں سوار پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو حراست میں لیا اور ریلوے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچایا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
علاوہ ازیں، پچھلے سال 15 سے زائد حملوں میں ٹریک اور ریل سروس کو نشانہ بنایا گیا۔ زیادہ تر ان حملوں کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی جبکہ اس کے علاوہ بی آر جی نے قبول کی ہے۔ تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔