Feb ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۵ Asia/Tehran
  • ذرائع ابلاغ کے سلسلے میں ٹرمپ کے موقف پر احتجاج

امریکی شہریوں نے صدر ٹرمپ کے ذریعے میڈیا کے خلاف اپنائے گئے موقف پر شدید احتجاج کیا ہے۔

نیویارک میں امریکی شہریوں نے ایک مظاہرے میں شرکت کر کے ذرائع ابلاغ کے سلسلے میں امریکی صدر ٹرمپ کے موقف کی مذمت کی ہے-

مظاہرین ایسے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر میڈیا کے سلسلے میں ٹرمپ کے موقف کی مذمت میں نعرے درج تھے-

واضح رہے کہ ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد نیوریاک میں بہت سے احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں لیکن ذرائع ابلاغ کے سلسلے میں ٹرمپ کے رویّے کے خلاف یہ پہلا مظاہرہ ہے-

دوسری جانب اتوار اور پیر کی درمیانی رات امریکی شہریوں نے واشنگٹن میں نائب صدر مائیک پینس کی رہائشگاہ کے باہر اجتماع کیا-

مظاہرے میں شریک لوگ  مسلمان تارکین وطن سے متعلق ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگارہے تھے-

پچھلے چند ہفتوں کے دوران امریکا کے نائب صدر کی رہائشگاہ کے باہر یہ تیسرا احتجاجی مظاہرہ تھا-

ٹیگس