بریسلز میں کیمیائی مواد کی حامل گاڑی پکڑی گئی
Mar ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۹:۱۸ Asia/Tehran
بیلجئیم کے حکام نے دارالحکومت بریسلز میں حفاظتی انتظامات مزید سخت کردیئے ہیں۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ دارالحکومت بریسلز میں کیمیائی مواد کی حامل ایک مشکوک گاڑی پکڑے جانے کے بعد بڑی تعداد میں پولیس اور فوج کے اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق کیمیائی مواد کی حامل مشکوک گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
بعض خبروں میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والا شخص، شام میں دہشت گردوں کے زیر قبضہ علاقوں کا سفر کرچکا ہے تاہم سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں کئی گئی۔
یورپی ملکوں کے ہزاروں باشندے ، گزشتہ برسوں کے دوران دہشت گردوں کی صفوں میں شامل ہونے کے لیے ، شام اور عراق کا سفرکر چکے ہیں۔