حکومت امریکہ کا اربوں ڈالر کا بجٹ خسارہ
امریکہ کی ٹرمپ حکومت کو اربوں ڈالر کے بجٹ خسارے کا سامنا ہے۔
رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی وزارت خزانہ نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ آمدنی کے مقابلے میں اخراجات میں بے تحاشا اضافے کے نتیجے میں فروری دو ہزار سترہ میں امریکی حکومت کو ایک سو بانوے ارب ڈالر کے بجٹ خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔امریکی وزارت خزانہ کی ماہانہ بجٹ رپورٹ کے مطابق دو ہزار سترہ کے آغاز سے اب تک امریکی حکومت کا بجٹ خسارہ تین سو انچاس ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے جبکہ گذشتہ سال یہ بجٹ خسارہ تین سو ترپن ارب ڈالر تھا۔واضح رہے کہ گذشتہ برسوں کے دوران حکومت امریکہ کو بجٹ خسارے کے نتیجے میں کافی مالی و اقتصادی بحران کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کی بنا پر امریکہ میں بہت سے رفاہی پروگرام روک دیئے گئے ہیں جبکہ امریکی حکومت کے قرضوں میں بھی بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔اس وقت امریکی حکومت پر تقریبا بیس کھرب ڈالر کا قرض ہے۔