Mar ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۷:۱۴ Asia/Tehran
  • پردے پر پابندی کے بارے میں یورپی عدالت کے فیصلے پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی تنقید

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اداروں میں پردہ یا مذہبی علامت سے استفادہ کئے جانے پر پابندی کے بارے میں یورپی عدالت کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹر نیشنل نے اعلان کیا ہے کہ یورپی عدالت کے اس فیصلے سے مالکوں کو اس بات کا اور زیادہ موقع ملے گا کہ وہ مذہبی عقائد کی بنیاد پر عورتوں اور مردوں کے ساتھ امتیازی سلوک برتیں۔

اس عالمی تنظیم نے دنیا کے تمام ملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ یورپی عدالت کے فیصلے کے خلاف ردعمل کا اظہار کریں۔

یورپی عدالت نے منگل کے روز ایک حکم میں اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ملکوں میں سرگرم کمپنیاں ملازمت کرنے والی خواتین کے پردے پر پابندی لگا سکتی ہیں۔

یورپی عدالت کے اس فیصلے میں اسکارف کو بھی ایک اسلامی علامت سے تعبیر کیا گیا ہے۔

ٹیگس