یمن کے مظلوم عوام کے قتل عام کےلئے فرانس کی جانب سے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت
فرانسیسی صدر نے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت کی اجازت دے کر یمن کے مظلوم اور نہتے عوام کو خاک و خون میں غلطاں کرنے کے لئے ریاض کی مزید حوصلہ افزائی کی ہے۔۔
فرانسیسی ہفت روزہ جریدے لوپوان کے مطابق فرانس کے صدر فرانسوا اولینڈ نے پیر کے روز سعودی عرب کو چار سو پچپن یورو قیمت کے ہتھیاروں کی فروخت کی اجازت دےدی جبکہ ان ہتھیاروں کو زیادہ تر یمن کے مظلوم عوام کے خلاف ہی استعمال کیا جائے گا۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمن کے خلاف ان ہتھیاروں کے استعمال کی بنا پر اتنی بڑی قیمت میں سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت پر فرانس کی وزارت خارجہ اور کابینہ کی جانب سے عدم دلچسپی حتی مخالفت کا اظہار کیا گیا ہے۔مارچ دو ہزار پندرہ سے امریکہ اور بعض مغربی ملکوں نیز بعض عرب و اسلامی ملکوں کی حمایت سے یمن کے مظلوم عوام پر سعودی عرب کی جاری جارحیت میں ہزاروں یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد میں عورتیں اور بچے شامل ہیں۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں نے امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے یمن کے خلاف استعمال کے لئے سعودی عرب کو ہتھیار فراہم کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔