برطانیہ کا وجود خطرے میں پڑ سکتا ہے : اسکاٹ لینڈ
یورپی پارلیمنٹ میں اسکاٹ لینڈ کے نمائندے نے خبردار کیا ہے کہ اگر برطانیہ، اسکاٹ لینڈ اور دیگر ممالک کی تشویش دور نہیں کرے گا تو اس کا وجود خطرے میں پڑ جائے گا۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یورپی پارلیمنٹ میں اسکاٹ لینڈ کے نمائندے ڈیویڈ مارٹین نے کہا کہ برطانیہ کو چاہئے کہ وہ یورپی یونین سے علیحدگی سے پہلے اسکاٹ لینڈ کے سلسلے میں کوئی مناسب راہ حل کی تجویز پیش کرے-
ڈیویڈ مارٹین نے برطانیہ پر برگزیٹ کے مسئلے میں اسکاٹ لینڈ کے عوام کے مطالبات کی توہین کا بھی الزام لگایا-
اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ وزیر نیکلا اسٹوجن نے بھی اس سے قبل کہا تھا کہ برگزیٹ سے برطانیہ کے علیحدگی کی صورت میں اس علاقے کی خود مختاری کے لئے رفرینڈم کرائے جائیں گے-
برگزیٹ کے سلسلے میں ہونے والے رفرینڈم میں اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ نے برطانیہ کو تشکیل دینے والے علاقوں کی حیثیت سے یورپی یونین میں باقی رہنے کے حق میں ووٹ دیئے تھے-
اسکاٹ لینڈ کے عوام نے دو ہزار چودہ میں ایک رفرینڈم میں برطانیہ سے علیحدگی کی مخالفت کی تھی-