Jan ۳۱, ۲۰۲۶ ۲۰:۱۰ Asia/Tehran
  • اسکاٹ لینڈ کی پولیس نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو کچل دیا ہے ۔

اسکاٹ لینڈ کی پولیس نے ایڈنبرا میں اطالوی اسلحہ ساز فیکٹری لیونارڈو کے باہر غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ فیکٹری کے تعاون کرنے کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو کچل دیا ہے ۔

سحرنیوز/دنیا:    ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ کی ایک کارکن نے ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پولیس نے ریلی کے دوران مظاہرین کے ساتھ تشدد آمیز سلوک کیا ہے۔

انہوں نے اپنے اسکارف پر خون کے دھبوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ پولیس نے ہمارے ساتھ جس طرح کا سلوک کیا ہے اس سے ہم بہت زیادہ متاثر اور غمزدہ ہیں جب کہ ہم مکمل طور پر پرامن مظاہرہ کر رہے تھےاور پولیس نے کشیدگي اور تناؤ کو بڑھاوا دیا ہے ۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

انہوں نے کہا کہ پولیس مظاہرین کو گھونسے مار رہی تھی اور انہیں زمین پر گھسیٹ رہی تھی جس کی بنا پر صورتحال بہت زیادہ کشیدہ ہوگئی۔

مظاہرے میں موجود ایک اور کارکن نے کہا کہ ہم یہاں پر اس فیکٹری کو بند کروانے کے لئے جمع ہوئے ہیں کیونکہ یہ فیکٹری ایف پینتیس لڑاکا طیاروں کے پرزے تیار کرتی ہے جو غزہ میں نسل کشی میں استعمال ہوتے ہیں ۔

 

ٹیگس