Apr ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۹:۳۹ Asia/Tehran
  • روس کے جنوبی علاقے آسترا خان میں چار دہشت گردوں کی ہلاکت

روس کے نیشنل سیکورٹی گارڈ نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے جنوبی علاقے آستراخان میں پولیس اہلکاروں کے دو الگ الگ حملوں میں چار مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ چار اپریل کو ایک چلتی ہوئی گاڑی سے ایک چیک پوسٹ پر روس کے نیشنل سیکورٹی گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے بعد پولیس نے ان دہشت گردوں کا پیچھا کیا اور سرانجام  جمعرات کو چار دہشت گردوں کو ہلا ک کر دیا-

سیکورٹی چیک پوسٹ پر چار اپریل کو ہوئے دہشت گردوں کے حملے میں دو سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے-

دوسری جانب روسی سیکورٹی حکام نے کہا ہے کہ سن پیٹرز برگ میں ایک بم کو ناکارہ بنا دیا گیا- روسی حکام نے اعلان کیا ہے کہ ایک بم سن پیٹرزبرگ شہر میں ایک گھر کے اندر نصب تھا جس کو ناکارہ بنا دیا گیا- اس سلسلے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں-

دو روز قبل سن پٹرزبرگ کے میٹرو اسٹیشن پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے تھے-