Apr ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۰ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کے خلاف جاپان، امریکہ اور جنوبی کوریا متفق

جاپان نے شمالی کوریا کے معاملے میں امریکہ اور جنوبی کوریا کے ساتھ تعاون پر اتفاق کرلیا ہے۔

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے بارے میں امریکہ اور جنوبی کوریا کے ساتھ قریبی تعاون اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹوکیو، واشنگٹن اور سیول نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ شمالی کوریا کے ایٹمی اور میزائل پروگرام کے بارے میں چین کے ردعمل کا انتظار کیا جائے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کو محدود کرانے میں مدد دینے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر چین نے ساتھ نہ دیا تو امریکہ اکیلے ہی شمالی کوریا کے ایٹمی اور میزائلی پروگرام کا مقابلہ کرے گا۔