افغانستان: امریکی فوجی اور 13 افغان سیکورٹی اہلکار ہلاک
Apr ۱۰, ۲۰۱۷ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
طالبان کے خلاف آپریشن کے دوران ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کے خلاف آپریشن کے دوران ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا۔ امریکی نیوی کے کیپٹن بل سالوون نے ایک امریکی فوجی کی ہلاکت کے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ امریکی فوجی صوبہ ننگرہار میں داعش خراسان کے خلاف کیے گئے آپریشن میں ہلاک ہوا۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ہلاک ہونے والا فوجی، امریکی اسپیشل فورسز کا اہلکار تھا۔
ادھر2 مختلف حملوں میں کم ازکم 13 سکیورٹی اہلکار مارے گئے ۔ رپورٹ کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کوضلع چمتال میں سڑک کنارے نصب بم سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں 9افغان سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے اور متعدد زخمی ہوگئے۔جبکہ دوسرے واقعے میں داعش نے صوبہ جوزجان کے ضلع درزاب میں حملہ کرکے 4سیکورٹی اہلکاروں کو ہلاک کردیا ۔