بحران شام کو سیاسی طریقے سے حل کئے جانے پر یورپی یونین کی تاکید
یورپی یونین کے جنوبی ملکوں کے سربراہوں نے اعلان کیا ہے کہ بحران شام کو فوجی طریقے سے ہرگز حل نہیں کیا جا سکتا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے سات جنوبی ملکوں کے سربراہوں نے پیر کے روز اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ وہ، شام میں امن و استحکام کے قیام کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر گیارہ چوّن پر عمل درآمد کئے جانے کی حمایت کرتے ہیں۔اسی طرح اسپین کے وزیر اعظم راخوئے نے جنوبی یورپ کے سات ملکوں کے اجلاس میں کہا ہے کہ پہلے یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے بارے میں مذاکرات کئے جانے کی ضرورت ہے اور اس کے بعد ہی اس یونین کے ساتھ برطانیہ کے تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ میڈرڈ اجلاس میں اسپین کے وزیراعظم، فرانس کے صدر، قبرص کے صدر، یونان، اٹلی، پرتگال اور مالٹا کے وزرائے اعظم نے شرکت کی۔