Apr ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۹:۵۵ Asia/Tehran
  • پیونگ یانگ کے ایٹمی مسئلے کے حل کے لئے چھے فریقی مذاکرات کئے جائیں : جاپان

جاپان نے پیونگ یانگ کے ایٹمی بحران کو حل کرنے کے لئے چھے فریقی مذاکرات شروع کئے جانے کی اپیل کی ہے۔

 جاپانی حکومت کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ٹوکیو، پیونگ یانگ کے ایٹمی بحران کے حل کے لئے شمالی کوریا، جنوبی کوریا، جاپان، چین، امریکہ اور روس کے درمیان مذاکرات کا خواہاں ہے-

جاپانی حکومت کے ترجمان یوشیدہ سوگا نے کہا کہ ٹوکیو، شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام اور میزائلی مسئلے کے حل کے لئے ماسکو اور بیجنگ کے درمیان مسلسل تعاون کی امید رکھتا ہے-

پیونگ یانگ نے بارہا تاکید کی ہے کہ جب تک امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک، شمالی کوریا کے خلاف اپنی دھمکیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے اس وقت تک وہ بھی اپنی فوجی طاقت کو مضبوط اور پیشگی حملے کی صلاحیت بڑھاتا رہے گا-