Apr ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۹:۵۳ Asia/Tehran
  • یورپی یونین ایٹمی معاہدے کی مکمل پابند ہے

یورپی یونین کے تمام رکن ممالک ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کے نفاذ پر قائم ہیں۔

یورپی یونین کے ڈائریکٹر برائے امور توانائی اور موسمیاتی تبدیلی میگوئل آریاس کانیٹے نے اتوار کو تہران میں منعقدہ موسمیاتی تبدیلی پرایران اوریورپ کی باہمی مشاورتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کے تمام رکن ممالک ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کے نفاذ پر قائم ہیں اور اس پر من وعن عمل کر رہے ہیں۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے کے تناظر میں ایران مخالف پابندیوں کے خاتمے کے لئے کوششیں جاری رہیں گی جیسا کہ پہلے بھی بعض پابندیوں کو منسوخ کیا گیا اور باہمی تعاون کو بھی فروغ بھی حاصل ہوا۔انہوں نے ایران کے ساتھ وفود کے تبادلوں اور گزشتہ دوروں کے مثبت نتائج کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور یورپی یونین کے درمیان باہمی تعاون کوفروغ حاصل ہوا ہے۔