یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی ایک بڑا واقعہ، جان یونکر کا بیان
یورپی کمیشن کے سربراہ جان یونکر نے کہا ہے کہ یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی ایک بڑا واقعہ ہے جو یورپ کے لئے بالکل مناسب نہیں ہے۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یورپی کمیشن کے سربراہ جان یونکر نے جمعے کے روز اٹلی کے شہر فلورینس میں ایک کانفرنس سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کر کے برطانیہ، یورپ میں اپنی اہمیت کھو بیٹھے گا۔
انھوں نے کہا کہ برسلز کی پیچیدہ پالیسیوں سے یورپی یونین سے علیحدگی کے لئے برطانوی عوام کی ترغیب ہوئی ہے۔
یونکر نے یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے نتائج کا ذمہ دار بھی برطانیہ کے عوام کو قرار دیا۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال تئیس جون کو ہونے والے ریفرینڈم میں برطانوی عوام نے یورپی یونین سے اپنے ملک کی علیحدگی کے حق میں ووٹ دیئے ہیں اور اس یونین سے اس کی علیحدگی کے بارے میں رواں سال کی انتیس مارچ سے باضابطہ طور پر مذاکرات بھی شروع ہو گئے ہیں۔