ناروے کی سب سے بڑی ٹریڈ یونین کی جانب سے اسرائیل کا بائیکاٹ
May ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۷:۴۰ Asia/Tehran
ناروے کی سب سے بڑی ٹریڈ یونین نے فلسطینیوں پر صیہونی حکومت کے بڑھتے ہوئے مظالم کے خلاف اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیا۔
ناروے کی تجارتی یونینوں کی کنفڈریشن نے ایک سو سترہ ووٹوں کے مقابلے میں ایک سو ستانوے ووٹوں سے اسرائیل کا اقتصادی، ثقافتی اور تعلیمی بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے-
اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ اور فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے خلاف تحریک چلانے والی تنظیم بی ڈی ایس نے ناروے کی سب سے بڑی ٹریڈ یونین کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ میں مدد ملے گی-
بی ڈی ایس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ناروے کی سب سے بڑی ٹریڈ یونین، بی ڈی ایس کی درخواست کو تسلیم کرنے کے بعد اب اسرائیل کے خلاف چلائی جانے والی عالمی تحریک میں شامل ہو گئی ہے-