Dec ۲۰, ۲۰۲۵ ۲۰:۵۶ Asia/Tehran
  • تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت پر سخت ردعمل دیا جائے گا ؛ چین کا انتباہ

چین نے تائیوان کے لئے امریکی ہتھیاروں کی فروخت کے نئے پیکج کے اعلان پر سخت جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا   چینی وزارت خارجہ نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت کے جواب میں سخت اقدامات کئے جائيں گےچینی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ اپنی ارضی سالمیت نیز قومی اقتدار اعلی کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائيں گے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

چین کی وزارت خارجہ نے یہ بیان تائیوان کے ہاتھوں گیارہ اعشاریہ ایک ارب ڈالر کے امریکی اسلحے کی فروخت کے نئے پیکج کے اعلان کے بعد جاری کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے اپنے اس بیان میں واشنگٹن سے تائيوان کے ہاتھوں اسلحے کی فروخت فوری طور پر روک دینے کا مطالبہ کیا ہے۔چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ تائیوان کے علیحدگی پسند، عوام کے خون پسینے کی کمائی امریکی اسلحے کے دلالوں کو دے رہے ہیں۔

 

ٹیگس