غزہ میں شہداء کی تعداد 70 ہزار 925 تک جا پہنچی
غزہ کے محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران 13 فلسطینی شہیدوں کے جسد خاکی کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ایک رپورٹ کے مطابق ان شہیدوں میں سے 6 صیہونی حکومت کے گزشتہ چند دن کے حملوں میں شہید ہوئے جبکہ 7 کے جنازے ملبوں کے نیچے سے نکالے گئے ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران صیہونی فوج نے 20 فلسطینیوں کو زخمی کیا ہے۔
اس طرح 11 اکتوبر 2025 یعنی جنگ بندی کے نفاذ سے اب تک 401 فلسطینی شہید اور گیارہ سو آٹھ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ 641 شہیدوں کے جنازوں کو اس مدت میں ملبے کے نیچے سے نکالا گیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک صیہونی حکومت کے ہاتھوں غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 70 ہزار 925 تک پہنچ گئی ہے۔
صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں 1 لاکھ 71 ہزار 185 فلسطینی زخمی اور معذور ہوئے ہیں۔