May ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۰ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے اس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہر طرح کے میزائل و ایٹمی تجربہ کرنے سے باز آجائے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربات ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لئے ہیں جو جزیرہ نمائے کوریا میں سخت کشیدگی کا باعث بن رہے ہیں۔اس بیان میں اس بات پر بھی تاکید کی گئی ہے کہ سلامتی کونسل شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں مزید بڑھانے کے لئے تیار ہےسلامتی کونسل کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ امریکہ نے خاص طور سے گذشتہ چند ہفتوں کے دوران شمالی کوریا کو کنٹرول کرنے کے لئے بارہا تادیبی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔واضح رہے کہ شمالی کوریا نے گذشتہ ہفتے سنیچر کے روز جاپان کے سمندر کی طرف ایک بیلیسٹک میزائل چھوڑا تھا اور ماہرین کے حوالے سے روئٹرز نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ شمالی کوریا کا یہ میزائل، تقریبا چار ہزار کلو میٹر دور تک مار کر سکتا ہے۔

ٹیگس