شمالی کوریا میں دور مار اسٹریٹیجک کروز میزائل کا تجربہ
Dec ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۵:۳۲ Asia/Tehran
شمالی کوریا نے دور مار اسٹریٹیجک کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے جس پر کم جونگ ان نے اظہار اطمینان کیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: شمالی کوریا کی خبررساں ایجنسی کے مطابق ملک کے مغربی ساحل پر کئے جانے والے اس میزائل تجربے کی صدر کم جونگ ان نے خود نگرانی کی۔
بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان نے اس میزائل تجربے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ یہ تجربہ ملک کو درپیش بیرونی خطرات کے پیش نظر اپنے دفاع کی ایک ذمہ دارانہ مشق تھی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
یاد رہے کہ شمالی کوریا نے اس تجربے سے پہلے اپنی ایٹمی آبدوز کی تصاویر بھی جاری کی تھیں۔
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے دور مار اسٹریٹیجک کروز میزائل کے تجربے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔