Dec ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۱:۴۲ Asia/Tehran
  • ایران اور روس کے تعلقات نئے مرحلے میں داخل

روس کی وزارت خارجہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران روس تعلقات ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ نے روس کے اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کے بارے میں ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران روس تعلقات ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی رپورٹ میں ایران اور روس  کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے پر دستخط اور  عمل درآمد کے آغاز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس معاہدے کے تحت باہمی تعلقات نئے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔  

رپورٹ میں دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کے بارے میں کہا گیا ہے کہ روس اور بیلاروس کے درمیان ہونے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کو ایک بڑا قدم قرار دیا گیا ہے۔

  روسی وزارت خارجہ کی رپورٹ میں کہا گيا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات اس وقت نئی سطح پر پہنچ گئے جب اس ملک نے جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ ٹریٹی کے مطابق کرسک کے علاقے کو یوکرینی عسکریت پسندوں کے قبضے سے آزاد کرانے میں اتحادی افواج کی مدد کی اور خطے میں پرامن زندگی کی بحالی میں کردار ادا کیا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

رپورٹ میں کہا گيا ہے کہ  روسی صدر ولادیمیر پوتین کے تاجکستان اور کرغزستان کے دورے کے نتیجے میں ان ممالک کے ساتھ سیاسی  اور تجارتی تعلقات، سرمایہ کاری اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تعاون کو وسعت دینے کے امکانات روشن ہوئے ہیں۔

 

ٹیگس