Aug ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۹:۱۹ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا نے نئے ایئر ڈیفنس سسٹم کا تجربہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اُن نے نئے ایئر ڈیفنس سسٹم کے تجربات کا مشاہدہ کیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے دو ایئر ڈیفنس میزائوں کی ٹیسٹ فائرنگ کا مظاہرہ اپنی آنکھوں سے دیکھا۔

سحرنیوز/دنیا: شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے نئے تجربات کے حوالے سے بتایا ہے کہ نئے میزائلوں نے بہترین جنگی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

ذرائع کے مطابق نیا سسٹم فضا میں موجود اہداف جیسے ڈرون طیاروں اور کروز میزائلوں کو تیزی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ تجربات امریکی صدر ٹرمپ کی امریکا میں جنوبی کوریا کے ہم منصب سے ملاقات سے ایک دن قبل کئے گئے ہیں۔

ٹیگس