May ۲۱, ۲۰۱۷ ۲۰:۲۳ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کو ہتھیار فروخت نہ کئے جائیں، ہیومن رائٹس واچ کا امریکہ سے مطالبہ

ہیومن رائٹس واچ نے یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم کی وجہ سے آل سعود حکومت کو ہتھیاروں کی فروخت پر امریکی صدر کو خبردار کیا ہے-

العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے "ہتھیاروں کی برآمدات میں اضافہ، ٹرمپ کی جانب سے یمن میں سعودی عرب کے جرائم پر انعامات" کے زیرعنواں اپنی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ امریکہ کی طرف سے اس ملک کو مسلسل ہتھیار فروخت کئے جانے سے کہ جس نے مسلسل قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی ہے، امریکی حکام کے خلاف قانونی ذمہ داری اور جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا کیس بنتا ہے-

اس بین الاقوامی تنظیم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب کے دورے کے وقت ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی حکام کو یمن پر حملے کے سلسلے میں اپنے رویے میں تبدیلی کی دعوت دیں-

واضح رہے کہ سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان 460 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں- ٹرمپ کے سعودی عرب کے دورے کے دوران ہی معاہدے میں 110 ارب ڈالر مالیت والی شق کا نفاذ ہو جائے گا-

واضح رہے کہ سعودی عرب نے 26 مارچ 2015 سے یمن پر وسیع حملے شروع کئے ہیں جس کے دوران اب تک بارہ ہزار سے زیادہ افراد شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں دیگر لوگ بے گھر ہو چکے ہیں-