ٹرمپ کی پہلی ترجیح اسرائیل کا تحفظ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i283684-ٹرمپ_کی_پہلی_ترجیح_اسرائیل_کا_تحفظ
عالمی امور کے تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی پہلی ترجیح اسرائیل کی سیکورٹی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۲, ۲۰۱۷ ۰۴:۵۹ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کی پہلی ترجیح اسرائیل کا تحفظ

عالمی امور کے تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی پہلی ترجیح اسرائیل کی سیکورٹی ہے۔

عالمی امور کے تجزیہ نگار ڈاکٹر حسن عسکری رضوی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے دورۂ سعودی عرب پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطٰی سے متعلق امریکہ اور سعودی عرب کے باہمی مفادات میں اختلاف پایا جاتا ہے جیسا کہ شام اور لبنان میں حزب اللہ اور حماس جیسی تنظیموں سے متعلق دونوں کی سوچ مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی مشرق وسطٰی میں پہلی ترجیح اسرائیل کی سیکورٹی اور تحفظ ہے اور ٹرمپ کے سعودی عرب کے دورے پر آنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ وہ اسرائیل کے حوالے سے عرب ممالک کی پالیسی میں نرمی لانے کی کوشش کریں گے اور یہاں سے سیدھا اسرائیل جا کر انہیں اپنے دورے کی کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے۔