May ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۳ Asia/Tehran
  • میزائل فوجی استعمال کے لئے آمادہ : شمالی کوریا

شمالی کوریا نے ایک بیلسٹک میزائل کے تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب یہ میزائل سسٹم، تنصیب اور استعمال کے لئے پوری طرح آمادہ ہے۔

شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جس بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے وہ "پوکوک سانگ دو" نوعیت کا ہے اور جامد ایندھن کے ذریعے فوری فائر کئے جانے کے قابل ہے-

  رپورٹ کے مطابق اس میزائل میں اپنے ہدف کو صحیح طریقے سے نشانہ بنانے کی صلاحیت پائی جاتی ہے-

شمالی کوریا نے اتوار کو جاپانی سمندرکی جانب ایک بیلسٹک میزائل فائر کیا تھا-

شمالی کوریا کے میزائل تجربے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس میزائلی تجربے کا جائزہ لینے کے لئے ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے-

  پیونگ یانگ نے با رہا تاکید کی ہے کہ جب تک امریکہ اور اس کے اتحادی، شمالی کوریا کو دھمکی دیتے رہیں گے اس وقت تک وہ اپنی فوجی توانائی بڑھاتا رہے گا-

ٹیگس