May ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۷:۲۹ Asia/Tehran
  • نیویارک میں فلسطینی قیدیوں کی حمایت میں مظاہرے

نیویارک کے عوام نے فلسطینی قیدیوں کی حمایت اور صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف مظاہرے کئے ہیں۔

فلسطینی عوام اور امن  کے حامیوں اور کارکنوں نے نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر جمع ہو کر اسرائیلی جیلوں میں امتیازی سلوک اور ظالمانہ رویے کے شکار فلسطینی قیدیوں کی حمایت میں وسیع مظاہرے کئے-

امریکہ کی کئی ریاستوں سے نیویارک پہنچنے والے مظاہرین میں طلبہ تنظیموں اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکن بھی شامل رہے-

مظاہرین نے فلسطینی قیدیوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے ظالمانہ اقدامات اور ملت فلسطین کے حقوق کی پامالی کی شدید مذمت کی-

فلسطینی قیدی، سترہ اپریل سے صیہونی حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں کے خلاف بھوک ہڑتال پر ہیں-

واضح رہے کہ صیہونی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے قیدیوں کی تعداد دو ہزار تک پہنچ گئی ہے-

ٹیگس