ٹرمپ ٹاور کے سامنے مسلمانوں کا افطار اور احتجاج
Jun ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۴ Asia/Tehran
دسیوں مسلمانوں اور اسلام پسندوں نے نیویارک کے ٹرمپ ٹاور کے سامنے افطاری کرکے امریکی صدر کی اسلاموفوبیا پالیسی کے خلاف احتجاج کیا ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق نیویارک کے روزہ داروں نے، حکومت امریکہ کی نسل پرستانہ اور اسلامو فوبیا پالیسی پر احتجاج کرتے ہوئے، جمعرات کو ٹرمپ ٹاور کے سامنے روزہ افطار کیا اور نماز ادا کی۔
یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ ٹرمپ نے امریکی صدور کی جانب سے مسلمانوں کے نام رمضان کے سالانہ تہنیتی پیغام میں، غیر معمولی رویہ اپناتے ہوئے، اپنے ایک ایک جملے میں، دہشت گردی اور قومی سلامتی جیسے الفاظ استعمال کیے تھے۔
ادھرامریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ وائٹ ہاوس نے گزشتہ بیس سال سے جاری افطاری کا پروگرام منسوخ کردیا ہے اور اس سال مسلمانوں کے ساتھ افطار کا کوئی پروگرام نہیں ہوگا۔