داعش کے ہاتھوں عام شہریوں کا قتل عام
Jun ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۳ Asia/Tehran
داعش دہشت گرد، فلپائن کے شہر مراوی سے جان بچا کر بھاگنے کی کوشش کرنے والے عام شہریوں کو قتل کر رہے ہیں-
روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق فلپائن کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ شہر مراوی میں موجود چار سو داعش دہشت گرد، دوسرے عام شہریوں سے بےگار لیتے ہیں - رپورٹ کے مطابق ابھی ایک ہزار سے زیادہ لوگ، شہر مراوی کے کچھ حصوں میں داعش کے زیر قبضہ علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں- فلپائن کے مینڈاناؤ جزیرے کا شہر مراوی جس کی آبادی دولاکھ افراد پر مشتمل ہے ، تیئیس مئی سے داعش کے قبضے میں ہے - شہر کے بیس فیصد علاقوں پر اب بھی دہشت گردوں کا قبضہ ہے - فلپائن حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق شہرمراوی میں ہونے والی جھڑپوں میں دوسو سے زیادہ دہشت گرد اور پچاس فوجی ہلاک ہوچکے ہیں-