Jun ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۱ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کا اولمپیک مقابلوں میں شرکت سے متعلق جنوبی کوریا کی تجویز سے انکار

شمالی کوریا نے اولمپیک مقابلوں میں متحدہ ٹیم کے طور پر شرکت کرنے کے لئے جنوبی کوریا کی تجویز کو مسترد کر دیا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر مون جائی این نے حال ہی میں شمالی کوریا کو سن نوّے کی مانند متحدہ ٹیم کے طور پر اولمپیک مقابلوں میں حصہ لینے کی تجویز پیش کی ہے تاہم شمالی کوریا کی اولمپیک کمیٹی نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ دونوں ملکوں کے سیاسی ماحول کے پیش نظر جنوبی کوریا کی تجویز پر عمل کرنا بعید نظر آتا ہے۔

واضح رہے کہ اولمپیک ونٹر گیمز آئندہ سال آٹھ فروری سے پچّیس فروری تک جنوبی کوریا کے شہر پیونگ چانگ میں منعقد ہونے والے ہیں۔

اس سے قبل بھی شمالی کوریا نے تعلقات کی بحالی کے لئے جنوبی کوریا کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کو مسترد کر دیا تھا۔

ٹیگس