نیٹو کا افغانستان میں مزید فوج تعینات کرنے کا اعلان
نیٹو نےافغانستان میں مزید فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق برسلز میں ہونے والے اجلاس کے بعد نیٹو کے سکریٹری جنرل ینس اسٹولٹن برگ کا کہنا تھا کہ اجلاس میں افغانستان میں نیٹو کے تازہ دم دستے تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیٹو کے فوجیوں کی تعیناتی کا مقصد افغان اسپیشل فورس کی معاونت اور اس کی عسکری تربیت میں مدد کرنا ہے۔
نیٹو کے سکریٹری جنرل کا کہنا تھا برسلز میں وزراء دفاع کے اجلاس کے دوران پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے نمٹنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی سال سے افغانستان میں نیٹو اور امریکہ کے ہزاروں فوجیوں کی موجودگی کے باوجود نہ فقط افغانستان کے حالات بہتر نہیں ہوئے بلکہ ہر روز اس ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب سے خراب تر ہوتی جا رہی ہے۔ افغان عوام کا کہنا ہے کہ جب تک اس ملک سے غیر ملکی افواج کا انخلا نہیں ہوگا اس وقت تک افغانستان کی صورتحال بہتر نہیں ہو گی۔