Jun ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۷:۱۰ Asia/Tehran
  • ٹرمپ آرڈر پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی نکتہ چینی

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پر عائد کی جانے والی پابندی کو خطرناک اور متصبانہ قرار دیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے جاری کردہ بیان میں چھے مسلم ملکوں کے شہریوں کے خلاف امریکہ کے صدر کے اس اقدام کو متعصبانہ قرار دیتے ہوئے کانگریس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذکورہ قانون کو منسوخ کرانے کی کوشش کریں۔
بیان میں مسلمانوں کے خلاف متعصبانہ پالیسیاں اپنانے کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بھی کڑی نکتہ چینی کی گئی ہے۔
ایمنسٹی انٹرینشنل نے امریکی عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس متعصبانہ اور نسل پرستانہ فیصلے کو منسوخ کرانے کے لیے، قانون کی جنگ پوری قوت کے ساتھ شروع کریں۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد، انتیس جون سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازعہ امیگریشن آرڈر کے بعض حصوں پر عملدر آمد شروع کردیا گیا ہے۔

ٹیگس