Oct ۰۴, ۲۰۲۵ ۲۰:۴۶ Asia/Tehran
  • سیکورٹی کا بہانہ ناکام، لندن کی سڑکوں پرایک بار پھر فلسطین کی حمایت میں مظاہرے

فلسطین کے ہزاروں طرفدار برطانوی حکام اور پولیس کے انتباہات کو نظرانداز کرتے ہوئے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت اور صیہونی حکومت کی مخالفت میں سنیچر کو ایک بار پھر لندن کی سڑکوں پر نکل پڑے

سحرنیوز/دنیا:   لندن کے ٹریفالگر اسکوائر پر سنیچر کو ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے اجتماع کرکے غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی پر مبنی صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی ۔

 اس رپورٹ کے مطابق مظاہرین کے ہاتھوں میں ایسے اعلانات اور بینر تھے جن پر مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت اور صیہونی جرائم کی مذمت میں نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے  فلسطین ایکشن کمیٹی کی حمایت میں نعروں کے حامل پلے کارڈس بھی اٹھا رکھے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ برطانوی حکومت نے فلسطین ایکشن کمیٹی پر پابندی لگار رکھی ہے۔

  اسی کے ساتھ بڑی تعداد میں لوگوں نے ویسٹ منسٹر بریج کے قریب بھی احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

  ان مظاہرین نے بھی ایسے بینر اٹھارکھے تھے جن پر غزہ میں  صیہونی حکومت کے ہاتھوں مظلوم فلسطینی عوام کی نسل کش کی مخالفت اور مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں نعرے لکھے ہوئے تھے۔

رپورٹوں کے مطابق لندن پولیس نے کچھ مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔ لندن پولیس نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ اس نے ممنوعہ تنظیم کی حمایت کے الزام میں چھے لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔  

ٹیگس