Jul ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۴ Asia/Tehran
  • برطانیہ کی وزیرا‏عظم کی جانب سے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی حمایت

برطانیہ کی وزیر اعظم نے قطر کے مقابلے میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی حمایت کی ہے۔

الحدث ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیرا عظم تھریسامئے نے سعودی عرب کے ولیعھد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ قطر کو چاہئے کہ وہ علاقے میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنے پڑوسی عرب ممالک کے ساتھ تعاون کرے۔

 برطانیہ کی وزیر اعظم نے کہا کہ تمام فریقوں کو کشیدگی کم کرنے اور خلیج فارس تعاون کونسل کا اتحاد بحال کرنے کی کوشش کرنا چاہئے-

سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر نے پانچ جون سے امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ ریاض کے بعد قطر پر دہشت گردی اور انتہاپسندی کا الزام لگاتے ہوئے اس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر لئے ہیں-