اقوام متحدہ ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لئے ایران کے ساتھ
اقوام متحدہ کے نمائندے نے ماحولیاتی مسائل کے خاتمے کے لئے ایران کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ہم گرد کے طوفانوں اور ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لئے ہمیشہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ایران میں تعینات اقوام متحدہ کے کوآرڈینیشن گیری لیوس نے بین الاقوامی ماہرین اور نمائندون پر مشتمل ایک خصوصی وفد میں ایران کے جنوبی صوبے خوزستان کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران ماحولیاتی آلودگی کا مقابلہ کرنے والا ایک اہم ملک ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی مسائل پر قابو پانے کے لئے ایران کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے اور اس حوالے سے وہ اپنے وعدوں پر بھی قائم ہے۔
گیری لیوس نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ ایران میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے ایرانی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے اور اس مقصد کے لئے دوسرے ممالک بھی ایران کے ساتھ تعاون کریں ۔
اقوام متحدہ کے نمائندے کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی کا مسئلہ صرف ایک مخصوص ملک یا صوبے سے نہیں بلکہ یہ ایک علاقائی مسئلہ ہے لہذا اس پرخاص توجہ دینی کی ضرورت ہے ۔