برطانیہ یورپی یونین کے ساتھ ازادانہ تجارتی معاہدے کا خواہاں
Jul ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۳:۵۰ Asia/Tehran
برطانوی وزیراعظم کے ترجمان نے کہا ہے کہ لندن برگزٹ کے بعد یورپی یونین کے ساتھ نرم اور ہموار تجارتی لین دین کا خواہاں ہے۔
انہوں نے کہاکہ برطانیہ یورپی یونین کے ساتھ آزادانہ تجارت کے جامع معاہدے اور کسٹم ٹیرف معاہدے کا خواہاں ہے تاکہ دونوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ تجارتی لین کو یقینی بنایا جا سکے۔
دوسری جانب برگزٹ مذاکرات میں یورپی یونین کے مذاکرات کار میشل بارنیا نے کہا ہے کہ مالیاتی معاملات، یورپی شہریوں کے قیام اور آئرلینڈ کے ساتھ سرحدوں کا معاملہ طے ہونے تک برطانیہ کے ساتھ اقتصادی تعلقات کے بارے میں کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی۔
برطانیہ کے عوام نے گزشتہ ہونے والے ریفرنڈم میں اپنے ملک کی یورپی یونین سے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیئے تھے۔