Jul ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۹ Asia/Tehran
  • یورپی یونین کی جانب سے نبیل رجب کی رہائی کا مطالبہ

یورپی یونین نے بحرین کے انسانی حقوق کے ممتاز رہنما نبیل رجب کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

اللؤلؤة ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی کٹھ پتلی عدالت نے انسانی حقوق کے رکن نبیل رجب کو 2015 میں دو سال قید کی سزا سنائی تھی۔

 یورپی یونین کے بیان مین کہا گیا ہے کہ نبیل رجب کو دی جانے والی سزا بحرینی حکمرانوں کی جانب سے عوام کو آزادی اظہار کے حق کی بحالی اور آزادانہ سیاسی اور سماجی سرگرمیوں کی اجازت دینے کے وعدے کے خلاف ہےاور بین الاقوامی براداری کے ساتھ طے شدہ وعدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نبیل رجب کو کئی بار گرفتار کیا گیا جو انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے اور اب وہ اپریل سے وزارت داخلہ کے زیر کنٹرول اسپتال میں شدید علالت کی وجہ سے قید ہیں ۔

یورپی یونین نے بحرین کی حکومت کو انسانی حقوق کی صورت حال بہتر بنانے اور تمام جماعتوں کے ساتھ بات چیت اور قومی مصالحت  کے جذبہ کے تحت مذاکراتی عمل شروع کرنے پر زور دیتے ہوئے آل خلیفہ سے نبیل رجب کو فوری طور رہا کرنے کا مطالبہ کیا ۔

واضح رہے کہ عدالت نے نبیل رجب کی غیر موجودگی میں اور ان کو اپنے دفاع کا موقع دیئے بغیر ہی سزا سنائی جو انصاف کے عالمی اصولوں کے منافی ہے۔

ٹیگس