Jul ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۵ Asia/Tehran
  • برطانوی عوام سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت کے مخالف

برطانیہ کے عوام کی اکثریت نے سعودی عرب کو برطانوی ہتیھاروں کی فروخت بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 بی جے ایم انسٹی ٹیوٹ کے جائزے کے مطابق اٹھاون فی صد برطانونی شہریوں نے سعودی عرب کو برطانوی ہتھیار فروخت کئے جانے کی مخالفت کی ہے۔
 بی جے ایم کی جانب سے کرائے جانے والے رائے عامہ کے جائزے میں کہا گیا ہے کہ برطانوی عوام نے سعودی عرب کی جانب سے انتہا پسند گروہوں کی حمایت کئے جانے سے متعلق رپورٹ بھی شائع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جائزے کے مطابق برطانوی عوام کا مطالبہ ہے کہ حکومت برطانیہ، سعودی عرب کی جانب سے انتہا پسند گروہوں کی حمایت کے بارے میں تحقیقاتی رپورٹ جاری کرے، چاہے اس کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے تعلقات میں طویل عرصے تک تعطل ہی کیوں نہ پیدا ہو جائے۔
برطانیہ کی لبرل ڈیموکریٹ پارٹی کے رکن پارلیمنٹ، ٹام بریک  نے بھی کہا ہے کہ بی جے ایم کی رپورٹ، اس بات کی دلیل ہے کہ حکمران جماعت عوام میں مقبولیت کھو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمراں کنزرویٹو پارٹی مشترکہ یورپی منڈی میں جگہ بنانے کے بجائے مشرق وسطی میں ہتھیاروں کی بلیک منڈی میں ہاتھ پاؤں مار رہی ہے۔