امریکی اور روسی صدر کے مابین خفیہ ملاقات کی حقیقت
ماسکو نے امریکی اور روسی صدور کے درمیان جرمنی میں ہونے والے جی 20 کے سربراہی اجلاس کے موقع پر خفیہ ملاقات کی تردید کی ہے۔
روس کے صدارتی ہاوس کے ترجمان دمیٹری پسکوف نے کہا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور ان کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان جرمنی میں ہونے والے جی 20 کے سربراہی اجلاس کے موقع پر خفیہ ملاقات نہیں ہوئی تھی ۔
واضح رہے کہ منگل کے روز واشنگٹن نے کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتین کے درمیان جرمنی میں ہونے والے جی 20 کے سربراہی اجلاس کے موقع پر خفیہ ملاقات ہوئی تھی جو2 دو گھنٹے تک جاری رہی ۔
روس کے صدارتی ہاوس کے ترجمان دمیٹری پسکوف نے کہا کہ خفیہ ملاقات کے لفظ کا استعمال غلط اور باعث تعجب ہے اس لئے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمیر پوتین کے مابین ملاقات سفارتی سطح پر ہوئی اور دونوں ممالک کے صدور نے ہونے والی اس ملاقات میں تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کچھ اس قسم کی رپورٹیں سامنے آئی تھیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوتین کے درمیان باضابطہ ملاقات کے بعد ایک غیر رسمی ملاقات ہوئی تاہم اس بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی کہ آیا اس دوران ان کے مابین کیا بات چیت ہوئی تاہم وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ ایک مختصر سی بات چیت تھی جس کی اب روس نے تر دید کی ہے۔