Jul ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۵ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدے پر ایک بار پھر یورپی یونین کی حمایت کا اعلان

یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے ایٹمی معاہدے پر ایک بار پھر یورپی یونین کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے جرمنی میں امن کا نوبل پرائز وصول کرتے وقت ایک بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے پر دستخط کے بعد کے دو برسوں میں عالمی امور میں مختلف قسم کے ماحول کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اجتماعی مفاہمت کا ذمہ دارانہ ماحول بنانا کہ جس کے نتیجے میں ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ طے پانا ممکن ہوا، کوئی آسان کام نہیں۔
یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے پر دستخط کے بعد کے دو برسوں میں آئی اے ای اے نے ہمیشہ اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران، ایٹمی معاہدے پر مکمل طور پر عمل کر رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ ایٹمی معاہدہ کوئی دو طرفہ  معاہدہ نہیں بلکہ پوری عالمی برادری اس میں شریک ہے۔
قابل ذکر ہے کہ فیڈریکا موگرینی کو ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی مذاکرات میں اہم کردار ادا کرنے پر امن کے نوبل انعام سے نوازا گیا ہے۔

ٹیگس