حملہ آور متحدہ عرب امارات کا شہری ہے، جرمن پولیس
Jul ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۰ Asia/Tehran
جرمن پولیس نے بتایا ہے کہ جمعے کے روز ہمبرگ سٹی کے ایک شاپنگ مال میں چاقو سے حملہ کرنے والے چھپیس سالہ نوجوان کا تعلق متحدہ عرب امارات سے ہے۔۔
جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور دہشت گرد ہے اور اس حملے میں کم سے کم ایک شخص ہلاک اور چھے زخمی ہوئے ہیں۔سعودی عرب اور خطے کے بعض عرب ملکوں کے مالی تعاون سے جرمنی سمیت یورپی ملکوں میں تکفیری اور سلفی نظریات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے پھیلائے جانے والےتکفیری اور سلفی نظریات کے نتیجے میں ایسے گروہوں نے جنم لیا ہے جو آج پوری دنیا میں دہشت گردانہ کاروائیاں انجام دے رہے ہیں۔