Jul ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۷:۱۴ Asia/Tehran
  • مشرقی بیت المقدس فلسطین کا اٹوٹ حصہ ہے، یورپی یونین

یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ مشرقی بیت المقدس فلسطین کا اٹوٹ حصہ ہے۔

فلسطینی خبررساں ایجنسی معا نے خبردی ہے کہ یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے پی ایل او کی عاملہ کمیٹی کے سیکریٹری صائب عریقات کو ایک سرکاری خط ارسال کرکے کہا ہے کہ ایک آزاد فلسطینی مملکت کا قیام یورپی یونین کے پروگراموں میں سرفہرست ہے-
فیڈریکا موگرینی نے ساتھ ہی فلسطین کی قومی حکومت اور پی ایل او کے ساتھ مستحکم تعلقات کی برقراری کی خواہش کا اظہار کیا-
یاد رہے کہ پی ایل او کی عاملہ کمیٹی کے سکریٹری نے پچھلے دنوں موگرینی کو ایک خط ارسال کرکے یورپی یونین کے دفتر سے مقبوضہ فلسطین کے بارے میں جاری ہونے والے بیان پر اعتراض کیا تھا اور مشرقی بیت المقدس کے بارے میں یورپی یونین کے موقف کی وضاحت چاہی تھی- صائبب عریقات نے یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ سے کہا تھا کہ وہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کو ختم کرانے کے لئے تعمیری اقدام کریں-

ٹیگس