کینیا میں پرتشدد مظاہرے، 24 افراد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i293914-کینیا_میں_پرتشدد_مظاہرے_24_افراد_ہلاک
کینیا کے الیکشن میں صدر اہورو کنیاٹا کی کامیابی کے اعلان کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 24 ہو گئی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۳, ۲۰۱۷ ۰۴:۵۹ Asia/Tehran
  • کینیا میں پرتشدد مظاہرے، 24 افراد ہلاک

کینیا کے الیکشن میں صدر اہورو کنیاٹا کی کامیابی کے اعلان کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 24 ہو گئی۔

8 اگست کو منعقد ہونے والے انتخابات کے حتمی نتائج کو اپوزیشن نے مسترد کر دیا جس کے بعد نیروبی میں رائلہ اوڈنگا کے حامیوں نے پر تشدد مظاہرہ کیا۔ نیروبی میں جاری ان مظاہروں میں سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے مابین جھڑپیں جاری ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ہلاکتوں کی آزاد تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔