ٹرمپ کی اندھی حمایت پر برطانوی اپوزیشن کا انتباہ
Aug ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۷ Asia/Tehran
جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کے بعد برطانوی اپوزیشن نے حکومت پر امریکی صدر کی اندھی حمایت کا الزام لگایا ہے
برطانیہ کے اپوزیشن لیڈر جرمی کوربین نے امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان ممکنہ جنگ کے بارے میں کہا کہ امریکہ کی جنگ پسند اور غیرمستقل مزاج حکومت کی اندھی وفاداری کے سلسلے میں کوئی سوال باقی نہیں رہ گیا اور حکومت برطانیہ کو کسی بھی جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہئے- برطانیہ کے اپوزیشن لیڈر نے اپنے ملک کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جزیرہ نما کوریا میں امریکہ کے ساتھ مشترکہ جنگ میں بھی شرکت نہ کرے- جرمی کوربین نے کہا کہ دھمکیوں اور حکومت کو تبدیل کرنے کے مقصد سے امریکی جنگوں نے شمالی کوریا کے بحران کو زیادہ سخت اور اس کا حل بہت مشکل بنا دیا ہے-