جاپان میں امریکہ مخالف مظاہرے
Aug ۱۴, ۲۰۱۷ ۲۰:۰۳ Asia/Tehran
جاپان میں ایک بار پھر امریکہ کے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں
جنوبی جاپان کے شہر اوکیناوا کے عوام نے پیر کو اس علاقے پر آسپرے ماڈل کے جنگی طیاروں کی پروازیں پھر شروع ہونے پر احتجاجی مظاہرے کئے- مظاہرین کا کہنا تھا کہ ناامن حالات میں اسپرے ماڈل کے امریکی جنگی طیاروں کی پرواز نے جاپان کے عوام کے لئے حالات کو غیر محفوظ بنا دیا ہے اور ان پروازوں کا سلسلہ ہمیشہ کے لئے بند ہونا چاہئے- مظاہرین اس کے ساتھ ہی امریکہ مخالف نعرے بھی لگا رہے تھے- آسٹریلیا میں ابھی حال ہی میں آسپرے ماڈل کے ایک امریکی طیارے کے گرنے کے بعد اوکیناوا کے عوام کی تشویش اور زیادہ بڑھ گئی ہے - گذشتہ برس بھی اوکینیاوا کے سمندر میں آسپرے ماڈل کا ایک امریکی جنگی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا تھا-