Aug ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۲:۵۷ Asia/Tehran
  • جاپان کے سابق وزیراعظم انتقال کرگئے

جاپان کے سابق وزیراعظم تسوتومو ہاتا کا 82 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے سابق وزیر اعظم تسوتومو ہاتا کا شمار جاپانی سیاست کے اہم رہنماں میں ہوتا تھا۔ ٹوکیو کے رہائشی تسوتومو ہاتا نے سیاست میں قدم رکھنے سے قبل بس کمپنی میں بھی ملازمت اختیار کیے رکھی۔ سیاست میں قدم رکھنے کے بعد انہوں نے 14 مرتبہ انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔

اپریل سے جون 1994 کے درمیان انہوں نے جاپان کی اتحادی حکومت کی قیادت کی۔ وہ لبرل ڈیمو کریٹک حکومت کے دور میں کابینہ کے مختلف عہدوں پر فائز رہے اور آخر کار 82سال کی عمر میں اس دنیا سے کوچ کر گئے۔

 

ٹیگس