نائیجیریا میں شیعہ مسلمانوں کی گمشدگی پر انتباہ
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نائیجیریا میں شیعہ مسلمانوں کی گمشدگی کے بارے میں انتباہ دیتے ہوئے حکومت کی کارکردگی کو شدید ہدف تنقید بنایا ہے-
فرانسیسی جریدے لوفیگارو کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نائیجیریا میں کئی شیعہ مسلمانوں کو اٹھالئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے بدھ کو حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں کے چھے سو افراد کے ناپید ہونے کے بارے میں اپنی تحقیقات شروع کرے- ایمنسٹی انٹرنیشنل نےاس بیان میں انصاف کے قیام اور جرائم کے ذمہ داروں کا ذکر کرتے ہوئے تاکید کی کہ شمال مغربی نائیجیریا کے علاقے زاریا میں بارہ سے چودہ دسمبر دوہزار پندرہ میں نائیجیریا کی تحریک اسلامی کے تین سو پچاس افراد کو قتل کیا گیا اور چھے سو افراد کو لاپتہ کر دیا گیا- ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یاد دہانی کرائی کہ لاپتہ ہونے والوں کے اہل خانہ کو انصاف ملنا چاہئے ، ذمہ داروں کے چہرے بے نقاب ہونے چاہئے اور انھیں ہونے والے مالی نقصان کی تلافی ہونی چاہئے-