Sep ۰۳, ۲۰۱۷ ۰۸:۲۱ Asia/Tehran
  • کین جسٹر ہندوستان میں امریکی سفیر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کین جسٹر کو ہندوستان میں نیا امریکی سفیر نامزد کر دیا ہے جو جلد نئی دہلی میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

ہندوستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کین جسٹر کو ہندوستان میں امریکا کا نیا سفیر مقرر کیا ہے اور وہ نئی دہلی جاکر جلد عہدہ سنبھال لیں گے۔ اس سے قبل ہندوستان میں امریکا کے سفیر رچرڈ ورما تھے جنہیں سابق امریکی صدر براک اوباما نے مقرر کیا تھا تاہم وہ گزشتہ برس نومبر میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد عہدے سے سبکدوش ہو گئے تھے اور تب سے یہ عہدہ خالی تھا۔

ہندوستانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ کین جسٹر ہندوستان امریکا تجارتی تعلقات کے ماہر ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے دفاعی و ٹیکنالوجی معاہدوں میں ان کا اہم کردار رہا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کین جسٹر اس وقت وائٹ ہاؤس میں نیشنل اکنامک کونسل کے ڈائریکٹر ہیں اور سینیٹ کی منظوری کے بعد وہ ہندوستان میں امریکی سفیر تعینات ہو جائیں گے۔

ٹیگس