صیہونی وزیراعظم کی اہلیہ مالی اسکینڈل میں ملوث
Sep ۰۹, ۲۰۱۷ ۰۸:۱۴ Asia/Tehran
اسرائیل کے وزیر اعظم کی اہلیہ کو سرکاری خزانے کے غلط استعمال پر مقدمے کا سامنا ہے۔
اسرائیلی وزارت انصاف نے جمعہ کے روز وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو کو باضابطہ طور پر مطلع کیا ہے کہ عوامی پیسوں کے ناجائز استعمال پر انہیں مقدمے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
کیٹرنگ افیئر کے نام سے سامنے آنے والے اسکینڈل میں سارہ نیتن یاہو پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے عوامی پیسے سے باہر سے کھانا منگوایا جس کے باعث سرکاری خزانے کو 85 ہزار یورو کا خرچ برداشت کرنا پڑا تھا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر بھی کرپشن کے الزامات ہیں اور انھیں بھی تفتیش کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔