پیرس میں فائرنگ ، ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک
Sep ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۸:۳۹ Asia/Tehran
شمالی پیرس میں فائرنگ کے واقعے میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
فرانس کے حکام نے بتایا ہے کہ دارالحکومت پیرس کے شمال میں واقع شہر اوآز کے ریلوے اسٹیشن پر ہونے والی فائرنگ میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق چار افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔
ملزم ، جائے وقوعہ سے بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔
فرانس کے حکام کے مطابق اس واقعے میں خاندانی تنازعے کا بھی عمل دخل ہو سکتا ہے۔
مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔
واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
فرانس کے حکام نے واقعے کے دہشتگردانہ ہونے کے بارے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
حکومت فرانس نے دہشتگردانہ واقعات کا مقابلہ کرنے کے لئے حالیہ مہینوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے ہیں۔